29 جون 2015 - 11:15
ایران کیمیاوی ہتھیاروں کے خاتمہ کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ کے دوران عراق کی جانب سے کمییائی حملوں میں شہید اور متاثر ہونے والے ایرانی شہریوں کے حقوق کے حصول کے لئے وزرات خارجہ عالمی سطح پر کوششیں کررہی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ کے دوران عراق کی جانب سے کمییائی حملوں میں شہید اور متاثر ہونے والے ایرانی شہریوں کے حقوق کے حصول کے لئے وزرات خارجہ عالمی سطح پر کوششیں کررہی ہے.

يہ بات 'محمد جواد ظريف' نے ايراني شہر 'سردشت' پر عراقي كيميائي ہتھياروں كے حملے كي 28ويں سالگرہ كے موقع پر اپنے ايك خصوصي پيغام ميں كہي.
اس موقع پر كيميائي ہتھياروں ميں شہيد اور متاثر ہونے والے افراد كے خاندانوں سے تعزيت اور ہمدردي كا اظہار كرتے ہوئے وزير خارجہ نے اس بات پر زور ديا كہ ايراني وزارت خارجہ عالمي سطح پر كيميائي حملوں ميں متاثر ہونے والے شہريوں كے حقوق كے لئے جد و جہد جاري ركھے ہوئے ہے.
انہوں نے كہا كہ 28 جون كو ايران ميں سردشت پر عراقي كيميائي حملوں كي سالگرہ كے طور پر منايا جاتا ہے اور ہم اس دن ميں غريب اور مظلوم سردشت كے عوام كي ياد كو تازہ كرتے ہيں.
جواد ظريف نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اس دن كو قومي انسداد كيميائي ھتھياروں كے دن كے طور پر مناتا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ كے دوران عالمي سامراجي قوتوں نے كوشش كي كہ ايران ميں اسلامي انقلاب كے خلاف جنگ مسلط كرنے كے بعد ايران كو اپني سازشوں كا شكار كريں مگر ايراني نہ ڈر اور با غيرت قوم نے ان تمام سازشوں كو خاك ميں ملاديا.
ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ عراق كي جانب سے كيميائي ھتھياروں كے حلموں پر عالمي برداري نے خاموشي اختيار كي مگر ان ظالمانہ حملوں ميں لاكھوں ايراني غريب عوام شہيد ہوئے تاہم ايسے اقدامات سے ايراني قوم كے عزم اور ارادے متاثر نہيں ہوئے.
انہوں نے اس عزم كا اعادہ كيا كہ اسلامي جمہوريہ ايران عالمي انسداد كيميائي ہتھيار تنظيم كے ايك ذمہ دار ركن كي حيثيت سے دنيا ميں كيميائي ہتھياروں كے خاتمے كے لئے باقي ركن ممالك كے ساتھ اپنا تعاون جاري ركھے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲